11 مئی 2015 - 04:39
یمن: القاعدہ اور سعودی ایجنٹوں کی گرفتاری

یمن کی تحریک انصاراللہ نے صنعا اور بعض دوسرے شہروں سے القاعدہ اور سعودی عرب کے متعدد ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ایک رہنما نے لبنان کے الاخباریہ روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے صنعا اور بعض دوسرے شہروں سے القاعدہ اور سعودی عرب کے کچھ تکفیریوں کو گرفتار کر لینے کی خبر دی ہے- اس رپورٹ کے مطابق صنعا اور دوسرے شہروں سے کچھ ایسے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو انقلاب یمن کے خلاف جنگ کی ٹریننگ دینے کی غرض سے نوجوانوں کو بھرتی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے کچھ ایجنٹ بھی گرفتار کئے گئے ہیں جو فوج کے کمانڈروں، انقلابی کمیٹیوں نیز انقلابی تحریک انصاراللہ کے رہنماؤں کے گھروں اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے- عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے بتایا کہ ان افراد نے تفتیش کے دوران صنعا میں خود کش حملے اور دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دینے کا ارادہ رکھنے کا اعتراف کیا ہے تاکہ دارالحکومت کی صورت حال کو پہلے سے زیادہ درہم برہم کیا جاسکے- انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ان کے براہ راست رابطے ہیں اور انھوں نے دہشتگردانہ حملوں کے لئے سعودی عرب سے رقم حاصل کی ہے-

.......

/169